ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ سے زائد تک کی کمی کر دی
کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ روپے سے زائد تک کی کمی کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں ایک لاکھ روپے سے لے کر 13 لاکھ روپے تک کی کمی کی ہے۔
ٹویوٹا یارس 1.3 جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 99 ہزار سے کم ہو کر 43 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں
انڈس موٹرز کا دو ہفتے کے لیے پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان
ڈالر کی قدر میں کمی: پاکستان میں ’کِیا موٹرز‘ کی گاڑیوں کی قیمتیں 5 لاکھ روپے تک کم
پاکستان میں ایم جی موٹرز نے اپنی گاڑی ’ایچ ایس ایسنس‘ کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
اسی طرح یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی کمی کے بعد 53 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔
کرولا 1.6 ایم ٹی کی کی قیمت میں دو لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اِس کی نئی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار ہوگی۔
اسی طرح کرولا 1.6 سی وی ٹی میں دو لاکھ 10 ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اِس کی قیمت 65 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صرف یہ ہی نہیں، ٹویوٹا رِیوو جی آر ایس کی نئی قیمت 7 لاکھ 90 ہزار روپے کی کمی کے بعد ایک کروڑ 35 لاکھ ہوگئی ہے۔
ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں سب سے زیادہ کمی فورچیونر جی پیٹرول میں کی ہے جس کی نئی قیمت 13 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد 1 کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح فورچیونر وی پیٹرول کی نئی قیمت 11 لاکھ روپے کی کمی کے بعد ایک کروڑ 99 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ فورچیونر جی آر ایس کی نئی قیمت 11 لاکھ 90 ہزار روپے کی کمی کے بعد ایک کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) اور ایم جی موٹرز نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔