ڈاکٹر اور پولیس کے بعد ایلیٹ فورس کی وردی، اگلا ٹِک ٹاک کون سا ہو گا؟‘
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر فورسز کی وردی زیب تن کر لی ہے۔
جمعے کو لاہور میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں وہ ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ہوئے نظر آئیں۔
جہاں لوگ مریم نواز کے دوبارہ وردی پہننے پر حیران ہیں وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کافی تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔
سعد قیصر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’مریم نواز نے دوبارہ کر دکھایا، ایلیٹ فورس سے اظہار یکجہتی کے لیے وردی زیب تن کرلی۔ جن لوگوں کو پسند نہ آئے انہیں کہوں گا کہ محنت کر حسد نہ کر
منیب احمد نے لکھا مریم نواز نے وردی پہن کر ایک بار پھر ہمیں حیران کر دیا، یہ چیف منسٹر ہیں۔
منصور احمد نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’یہ ہو کیا رہا ہے
ایک اور صارف نے لکھا ’پولیس والی بھی بن گئیں ایلیٹ والی بھی بن گئیں، اب اگلے ٹک ٹاک کے لیے مریم نواز ڈالفن والی بنیں گیں