آئی ایم ایف کا پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈومور کا مطالبہ

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈومور کا مطالبہ کردیا اور نیب کو ختم کرنے کے بجائے مزید خود مختار بنانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کردیا اور کہا کرپشن کیخلاف مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسگی کو ختم کیا جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے نیب کو ختم کرنے کے بجائے مزید خود مختار بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں نیب کوزیادہ آزادو خود مختار بنانےکے اقدامات کئے جائیں ، نیب کواحتساب کےلیےمزیدمؤثر بنایاجائے اور پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کہا کہ جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے اور انسداد کرپشن کیلئے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار کی جائے ساتھ ہی کرپشن کیخلاف مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسگی کو ختم کیا جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کیخلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزورقانونی صلاحیت کوبہتر بنایا جائے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات رسائی آسان بنائی جائے ، سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کو روکا جائے ساتھ ہی سرکاری افسران کے اثاثوں اورآمدن کےگوشوارے کو پبلک کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔