کشتی میں چھپ کر اسپین جانے والے 4 پاکستانی دم گھٹنے سے جاں بحق

میڈرڈ : غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کرنے والے 4 پاکستانی کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان کا تعلق پاکستان کے شہر وزیرآباد کی جناح کالونی سے ہے۔

چاروں نوجوانوں کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئیں، کشتی موریطانیہ سے اسپین جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوھریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

مذکورہ نوجوان کشتی کے سامان میں چھپ کر غیرقانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کررہے تھے۔

ابوہریرہ نامی نوجوان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوہریرہ ایک ماہ قبل پاکستان سے بہتر مستقبل کی تلاش میں روانہ ہوا تھا۔

متوفی ابوہریرہ کے بھائی نے بتایا کہ اس کو عثمان نامی ایجنٹ نے کشتی میں سوار کرایا تھا، جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔