غلاظت سے بنے اچار کے کارخانے پر چھاپہ، دودھ کی کئی دکانیں سیل

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹیم سرعام نے لاہور میں غیر معیاری اور مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا، اچار کے کارخانے کو بھی دیل کردیا گیا۔

اے آّر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید کے ہمراہ شہر میں دودھ کی مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور موبائل فوڈ لیب کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا۔ جس کے بعد کئی دکانوں کو سربمہر کردیا گیا جبکہ کچھ دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اس کے علاوہ ٹیم سرعام اور فوڈ اتھارٹی افسران نے اچار بنانے والی فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا اور حفظان صحت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر دکان مالکان کیخلاف قانونی کارروائیاں کیں۔

اے آر وائی نیوز کی ٹیم اور فوڈ اتھارٹی کے عملے نے بڑے پیمانے پر کارروائی کی اور موقع پر دودھ کے معیار کو چیک کر تے ہوئے ہزاروں لیٹر مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا۔

ایک دودھ کی دکان پر چھاپے کے دوران مضر صحت اور جعلی دودھ برآمد ہونے پر کئی من دودھ نالی میں بہا دیا گیا، اور ساتھ ہی اس دودھ سے بنائی گئی دہی، قلفی اور اشیاء کو بھی ضائع کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔