پاکستان چین کا ہر موقع پر ساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے، چینی وزیراعظم لی چیانگ

اسلام آباد : عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کا ہر موقع پر ساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے پر عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت اور ایس سی اوکانفرنس میں شرکت کیلئے آمد پرخوشی ہوئی، جہاز سے نکلتے ہی گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔

لی چیانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا ہر موقع پرساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے، چینی عوام بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دورے کے ذریعے میں دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تبادلوں کا منتظرہوں، پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کیلئے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شرف چینی وزیراعظم کےاستقبال کی بےحدخوشی ہوئی، یقین ہےلی چیانگ کےتاریخی دورےکےتعمیری نتائج ہوں گے، دورہ دونوں ملکوں کی دوستی مزید مستحکم کرے گا اور سی پیک پر پیشرفت کےساتھ باہمی تعاون کےنئےامکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا.

یاد رہے چین کے وزیراعظم لی چیانگ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ، اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال اورعطا تارڑ بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔