5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ سے چینی برآمد کرنے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، قیمتیں مقررہ بینچ مارک سے بڑھنے پرچینی برآمد فوری منسوخ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شوگرملز مالکان کی جانب سے پیداوار21 نومبر سے شروع کرنے سے مشروط ہے، برآمد چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپے مقرر ہے، بینچ مارک سے ریٹیل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے، صوبائی حکومتوں کو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے، ملزمالکان چینی کی فی کلوایکس مل قیمت 140 روپے سے نہ بڑھنے کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی برآمد کے لیےوفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گی، اسٹیٹ بینک 15 روز بعد کی بنیاد پر چینی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کو آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ جون 2024 سےاب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔