ٹیکس چوری کرنے والے اب نہیں بچیں گے، چیئرمین ایف بی آر کا واضح پیغام

کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح پیغام میں کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے اب نہیں بچیں گے، ایسے کاروبار جس کی سالانہ فروخت 2 کروڑ ہوگی اس پر ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فیڈریشن ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اعداد و شمار میں بہتری ہوئی ہے ، دو تین سال کے مشکل ترین حالات کے بعد معاشی بہتری ہوئی، معیشت کی بہتری میں تاجر برادری کی محنت شامل ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح کم ہونے پر پالیسی ریٹ کم ہونا شروع ہوئی ، معاشی ماہرین بھی کہہ رہے ہیں شرح سودمیں 2 فیصد تک کمی ہوگی ، شرح سود میں کمی سے بہت مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا جو ریٹ لگایا ہوا ہے وہ ٹھیک نہیں ، کم کرنا ہوگا، کارپوریٹ ٹیکس ریٹ 25 فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیے، 95 فیصد لوگ غریب ہیں لیکن سیلزٹیکس مدمیں کافی ٹیکس اداکرتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ملک میں پیسہ 5 فیصد کے پاس ہے اس لیے انہی پر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، 5 فیصد امیر لوگوں میں سے بھی متعدد ٹیکس نہیں دیتے، پاکستان میں 90 فیصد لوگ ٹیکس نہیں دیتے۔

انھوں نے بتایا کہ 4 کروڑ 30 لاکھ گھروں میں سے 40 لاکھ گھروں میں اے سی لگے ہوئے ہیں، 95 فیصد عوام غریب ہے جو سخت گرمی میں اے سی نہیں لگا سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔