ایران کا خوف! اسرائیل میں جی پی ایس کو بند کیا جانے لگا

اسرائیلی فوج نے ایران کے ممکنہ حملے کے یپش نظر تل ابیب میں تمام جی پی ایس سگنلز کو غیر فعال کرنا شروع کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے نیوز ویب سائٹ ’’والا‘‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل جو پلی ہی ایران پر متوقع حملے کے بعد دوبارہ ایرانی ردعمل کے خطرے میں مبتلا ہے اب اس نے اس خدشے کے پیش نظر تل ابیب کے علاقے ’کریاہ‘ میں تمام جی پی ایس سگنلز کو غیر فعال کرنا شروع کردیا ہے۔

کریاہ کے علاقے میں اسرائیل کی وزارت دفاع کا دفتر ہے اور یہ اقدام حفاظتی پیشگی حفاظتی نقطہ نظر سے کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج ایران پر متوقع حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس تیاری میں فضائی دفاعی نظام، اسرائیلی فوج میں کنٹرول سسٹم، وزارت دفاع، ہوم فرنٹ کمانڈ ، حکومتی وزارتیں، خاص طور پر وزارت دفاع اور حساس تنصیبات کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری شامل تھی۔

اس تیاری کے دوران اسرائیلی فوج کے رہنماؤں نے متوقع اسرائیلی حملے کے بعد ایک اور ایرانی ردعمل کی تیاری کے بارے میں متعدد بار بات چیت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ایک سیکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔ اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مانیٹرنگ اور وارننگ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔