پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ۔۔۔ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں نجی چینل میں انٹرویو دینے کے بعد جارہے تھے جہاں دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے ان پر بلیڈ سے حملہ کیا ہے۔
حملے کے نتیجے میں رؤف حسن زخمی ہوگئے، تصویر میں ان کے چہرے سے خون بہتا دیکھا جاسکتا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
عینی شاہد صحافی کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر کل بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو زدوکوب کرنے پر سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مرکزی ترجمان پر حملہ ناقابل قبول ہے، رؤف حسن پر حملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جن خواجہ سراؤں نے یہ حملہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔