وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین نے میں شرکت کرینگے۔۔۔ آئی ایم ایف نے اجازت دے دی
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائےگی۔ پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایران جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔
بدھ کی شام غیرملکی معززین کی موجودگی میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنیکی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔