ہندوستانی فوج میں گروہ بندیاں عروج پر، ایک رپورٹ

ہندوستانی فوج میں گروہ بندیاں عروج پر ہیں، بدعنوانی، خودکشیوں، اور اخلاقی مسائل جیسے اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود، ہندوستانی مسلح افواج اندرونی دشمنیوں، مشترکہ آپریشنز کی کمی، اور قابل اعتراض قیادت کی تقرریوں کی وجہ سے مزید بدنام ہیں۔

ہندوستانی فوج کی پیشہ ورانہ اہلیت پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں، خاص طور پر چین کے خلاف امریکی حکمت عملیوں میں اس کے کردار کے پیش نظر۔ ہندوستان کا فوجی نظریہ زمین پر مرکوز رہا ہے، جو مشترکہ آپریشنل منصوبہ بندی کو نظر انداز کرتا ہے۔

یہ کمی 1962 اور 1965 کی چین اور پاکستان کے ساتھ جنگوں میں واضح تھی۔ ہندوستانی فوج ابتدائی طور پر سوویت ہارڈویئر اور تربیت پر انحصار کرتی تھی لیکن سوویت یونین کے خاتمے کے بعد مغربی نظاموں میں منتقل ہو گئی۔

ہندوستانی فوج کو جغرافیائی خطوں کی بنیاد پر دو نمایاں گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے: اتراکھنڈ اور ناگپور۔ یہ تقسیم اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت اور فوجی افسران کے درمیان دھکا کھینچنی والے عوامل پیدا کرتی ہے۔ یہ تقسیم فوجی افسران کے اپنے اپنے علاقوں کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کو متاثر کرتی ہے۔ وہ اکثر فوائد کی تلاش میں رہتے ہیں جیسے اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں، حساس مقامات پر پوسٹنگ، اور فلاحی مراعات۔

ان رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے وہ سالگرہ اور شادی کی تقریبات پر تحائف پیش کرتے ہیں۔ افسروں کے درمیان گروپ بندیاں، ہندوستانی فوج کے اندر جغرافیائی تقسیم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ فوجی تربیتی اداروں سے فارغ التحصیل افراد کی اجارہ داری، خاص طور پر سینک اسکول، فوج کے اندر گروہوں کی تشکیل اور طرفداری کا باعث بنی ہے۔

سینک اسکولز کی اعلیٰ سطحی فوجی قیادت اکثر اعلیٰ سطحی تقرریاں، بااثر پوسٹنگ، ترقیاں، اور مراعات حاصل کرتی ہے۔ قابل اور اہل اعلیٰ افسران میں نمایاں بے اطمینانی پیدا ہوئی ہے جنھیں مروجہ جانب داری کے کلچر کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔ سینک اسکول کے فارغ التحصیل افراد کو دوسرے قابل افراد پر ترجیح دینے کا عمل ہندوستانی فوج کے اندر پیشہ ورانہ مہارت اور انصاف پسندی کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔