’بچی کا جھوٹا واقعہ پیش کرنے والوں کو ٹریک کرلیا کسی کو نہیں چھوڑوں گی‘

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کالج کی بچی کا جھوٹا واقعہ پیش کرنے والوں کو ٹریک کرلیا کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور میں کالج کی طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا واقعہ پیش کرنے میں ملوث افراد کو ٹریک کرلیا گیا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گی انہیں عبرت کا نشان بناؤں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ بچوں نے رپورٹ کیا کہ ایسا واقعہ ہوا سوشل میڈیا پر ایشو بناکر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں تھی، طلبا کو گمراہ کرکے مہم چلائی گئی، میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ بار بار جلسوں اور احتجاج کی ناکامی کے بعد اب ایک گھٹیا اور خطرناک منصوبہ بنایا گیا کہ جب ایس سی او ہورہی ہے اور سربراہان مملکت یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بچی کو عینی شاہد بناکر پیش کیا گیا کہ بچی نے کہا کہ میں نے آوازیں سنیں اور بیسمنٹ میں روم لاک کرلیے گئے پھر ریسکیو 1122 کو بلایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے تحقیقات کی ہیں اُس دن اور کئی دن تک 1122 کو وہاں نہیں بلایا گیا، میں نے بیسمنٹ کی ویڈیوز منگوائی ہیں وہاں کوئی لاک ہی نہیں ہیں اور یہ بچی اُس کیمپس کی ہے ہی نہیں یہ بچی جب کہتی ہے میں اس کیمپس کی نہیں تو اس کا بیان ایڈٹ کردیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے بچی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک دشمن اور دہشت گرد جماعت ہے، اس کےساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔