شمالی اور جنوبی غزہ میں خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں حیران کن فرق آ گیا

اسرائیلی بربریت کے باعث غزہ ملیامیٹ تو ہو ہی چکا ہے، تاہم وہاں مشکل میں زندگی گزارنے والے فلسطینیوں کو خوراک تک رسائی کے معاملات بھی نہایت سنگین ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے اسرائیل اور دنیا سے مسلسل اپیلیں کرنی پڑ رہی ہیں کہ غزہ کے شہریوں کو امداد تک رسائی کے راستے کھولے جائیں، لیکن درندہ صفت صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی ہے، اور وہ امریکا کی بھرپور پشت پناہی کے سبب آزادانہ طور پر بڑے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

خوارک کی شدید قلت کے باعث الجزیرہ نے شمالی اور جنوبی غزہ میں خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں موجود حیرت انگیز فرق کی تفصیلات جاری کی ہیں، جو نہایت تشویش ناک ہیں۔

شمالی غزہ میں کھیرا فی کلو 150 ڈالر جب کہ جنوبی غزہ میں محض 8 ڈالر ہے۔ ٹماٹر شمالی غزہ میں 180 ڈالر فی کلو، جب کہ جنوبی میں 12 ڈالر فی کلو ہے۔ آٹا 25 کلوگرام شمالی غزہ میں 1000 ڈالر، جب کہ جنوبی میں 150 ڈالر ہے۔

شمالی غزہ میں فروزن گوشت فی کلو 90 ڈالر جب کہ جنوبی میں 41 ڈالر ہے، چینی فی کلو شمالی غزہ میں 60 ڈالر جب کہ جنوبی میں 28 ڈالر ہے، نان ڈیری پاؤڈر ملک شمالی غزہ میں 124 ڈالر جب کہ جنوبی میں صرف 20 ڈالر ہے، پاؤڈر ملک شمالی غزہ میں 85 ڈالر جب کہ جنوبی میں 12 ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔