پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسالیا، مہمان ٹیم نے239رنز پر6 وکٹیں گنوادیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلش بیٹرز کو اسپن جال میں پھنسالیا، آخری سیشن انگلینڈ کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور اس کے 5 بیٹرز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹیں گنوا کر اسکور بورڈ پر 239 رنز کا ہندسہ سجایا۔

انگلش ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 127 رنز درکار ہیں، انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر بین ڈکٹ 114 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جوروٹ نے 34 اور اولی پاپ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تمام 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ساجد خان نے انگلش بیٹرز کو مشکلات میں ڈالتے ہوئے 4 پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے 2 وکٹ حاصل کیں۔

دریں اثنا نگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔