پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ڈیلرز کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز نے فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 17 روپے کا بڑا مارجن مانگ لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مظابق پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ مانگا ہے جبکہ ڈیلر اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے مارجن لے رہے ہیں۔

ڈیلرز نے حکومت سے یکدم مارجن میں 100 فیصد سے زائد اضافہ مانگا ہے۔

ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو خط لکھ دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے حالیہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، اوگرا کی جانب سے مجوزہ مارجن کیلکولیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔

اوگرا نے او ایم سی کے نئے مارجن میں ایک روپے 40 پیسے اور ڈیلرز کے مارجن میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ تجویز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔